’’ خسرو درپن‘‘ ماہنامہ انشاء کلکتہ کا خصوصی شمارہ

کلکتہ سے پچھلے ۳۲ سال سے مسلسل شایع ہونے والے اُردو کے بڑے معتبر عالمی رسالہ کے مدیر  جناب ف۔ س۔ اعجاز اِس رسالے کو بہتر سے بہتر بنانے اور اردو ادب کے شائقین کو نت نئی تخلیقات پیش کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس کا نتیجہ نہایت ہی حیران کن حد تک بڑا مثبت نکلتا ہے۔  اردو زبان و ادب کی بڑی معتبر اور قدر آور شخصیات پر  انشاء کے اب تک چوبیس خصوصی شمارے شائع ہو چکے ہیں ۔ اپنی انہی  دیوانہ وار کوششوں سے گلستان اردو کو نکھارنے کے لیے جناب ف ۔ س ۔ اعجاز نے اب طوطیٔ ہند حضرت امیر خسرو  کی شخصیت و فن پر ’’انشاء ‘‘ کا ایک خصوصی نمبر شائع کیا ہے اوراس خصوصی نمبر میں امیر خسرو کے  متعلق جو تخلیقات شامل کی ہیں وہ شاید ہی پہلے کہیں منظر عام پر آئی ہوں یا ۔۔۔۔۔۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *