ڈنمارک : سیاسی پارٹیوں کی پارلیمانی قوّت

ڈنمارک : سیاسی پارٹیوں کی  پارلیمانی قوّت

از:  نصر ملک
اردو ہمعصر ڈاٹ ڈی کے
ایک حالیہ سروے کے مطابق، اگر آج اتنخابات کرائے جائیں تو دائیں اور بائیں بازو کی سیاسی  پارٹیوں کی پارلیمانی قوت کے توازن میں   کوئی خاص فرق تو دکھائی نہیں دیتا ۔لیکن بائیں بازو کا ’’سرخ بلاک‘‘ دائیں بازو کے ’’ نیلے بلاک ‘‘ پر سبقت رکھتا ہے ۔
ڈینش خبر رساں بیورو ’’رٹزاؤ‘‘ کے سروے کے مطابق،  آج پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کی صورت میں  ’’سرخ بلاک ‘‘ کو 50.9  فیصد اور  اُس کے مقابلے میں دائیں بازو کے ’’ نیلے بلاک ‘‘ کو مجموعی طور پر48.6 ووٹ مل سکتے ہیں ۔
بائیں بازو کا  ’’سرخ بلاک‘‘ جس میں ، سوشل ڈیموکریٹ، ریڈیکل وینسٹرا، سوشلسٹ پیپلز پارٹی ( ایس ایف)، انھد لسٹن اور الٹرنیٹیوو پارٹی شامل ہیں، مشترکہ طور پر اکیاون عشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کر کے بانوے پارلیمانی نشستیں جیت سکتی ہیں ۔
الٹرنیٹیوو پارٹی کو اگرچہ اس سروے میں سرخ بلاک میں شامل رکھا گیا ہے لیکن اس پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے خود اپنے رہنما کو امیدوار بھی نامزد کر رکھا ہے ۔
دائیں بازو کا ’’ نیلا بلاک ‘‘ جس میں موجودہ حکمران وینسٹرا پارٹی کے ساتھ غیر ملکیوں مخالف ڈینش پیپلز پارٹی، لیبرل الائنس اور کنزرویٹوو فولکے پارٹی شامل ہیں وہ مجموعی طور پر اڑتالیس عشاریہ ایک فیصد ووٹوں کے ساتھ تراسی پارلیمانی نشستیں حاصل کر سکتی ہیں ۔
سرخ بلاک اور نیلے بلاک کی کونسی پارٹی کتنے فیصد ووٹ اور کتنے پارلیمانی ارکان حاصل کر سکتی ہے، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:

Socialdemokraterne: 26,4 procent – 47 mandater (26,0 procent – 46 mandater)
Det Radikale Venstre: 6,4 procent – 11 (6,6 procent – 12 mandater)
Socialistisk Folkeparti: 5,1 – 9 mandater (4,9 procent – 9 mandater)
Enhedslisten: 9,4 procent – 17 mandater (9,6 procent – 17 mandater)
Alternativet: 4,3 procent – 8 mandater (3,8 procent – 7 mandater)
Rød blok, samlet: 51,5 procent – 92 mandater (50,9 procent – 91 mandater)
Venstre: 18,1 procent – 32 mandater (17,8 procent – 32 mandater)

Dansk Folkeparti: 17,7 procent – 31 mandater (17,7 procent – 31 mandater)
Liberal Alliance: 5,3 procent – 9 mandater (5,9 procent – 10 mandater)
Det Konservative Folkeparti: 3,8 procent – 7 mandater (4,0 procent – 7 mandater)
Kristendemokraterne: 0,8 procent – 0 mandater (1,1 procent – 0 mandater)
Nye Borgerlige: 2,5 procent – 4 mandater (2,1 procent – 4 mandater)
Blå blok, samlet: 48,1 procent – 83 mandater (48,6 procent – 84 mandater)