ڈنمارک: پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی پروقار تقریب

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستان کے سفارتخانہ میں  یوم آزادی کی تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور ملک کے دور دراز علاقوں  میں رہنے والے پاکستانی اس میں شمولیت کے لیے صبح ہی سے پہنچنے شروع ہو گئے تھے ۔ پڑوسی ملک سویڈن کا ساحلی شہر مالمو، جو کوپن ہیگن سے زیادہ دور نہیں وہاں سے بھی  پاکستانیوں نے اس تقریب سعید میں شمولیت کی اور اس کی رونق کو دوبالا کرتے ہوئے مادر وطن سے اپنی محبت و الفت کا نذرانہ پیش کیا ۔  ’’ ہم بھی وہاں موجود تھے‘‘ اور لاریب پاکستانیوں کا جوش و جذبہ دیندنی تھا ۔ سفارتخانہ کے سبزہ زار کو قومی پرچم کی نمائندگی کرنے والی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا اور قدرت نے بڑا خوشگوار اور دھوپ بھرا دن عطا کرکے اس تقریب کو  اور بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *