اہل ادب کے درمیاں

آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کے زیر اہتمام ،  سترہ سے اکیس نومبر سنہ ۲۰۰۹ ٰ تک  دوسری عالمی اردو کانفرسٰ منعقد کی گئی ۔ اپنی نوعیت کی اس عظیم عالمی اردو کانفرنس میں، بنگلہ دیش سےلے کر ایران، متحدہ عرب امارات سےلے کر روس وکینیڈا،برطانیہ، ڈنمارک و جرمنی سے لے کر جمہوریہ چیک تک، امریکھ سے لے کرکئی افریقی ممالک تک کے مندوبین اور اردو ادب و ثقافت سے منسلک، ادیب و شعرا اور دانشوروں اور محققین نے شرکت کی اور اردو کے حوالے سے اپنے اپنے ملک میں ھونے والی پیشرفت،اور اپنے ہاں یونیورسٹیوں اور دیگر تدریسی اداروں میں اردو کی تعلیم و ترویج کے لیے ھونے والی کوششوں اور ان ممالک میں اردو کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے اپنے مقالے پڑھے ۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اس عظیم عالمی اردو کانفرنس میں راقم الحروف ، نصر ملک ، کو ڈنمارک کی نمائندگی کرنے کا اعزازحاصل ہوا اور میں نے ٰ ڈنمارک میں اردو اور، ڈینش ادب کے اردو تراجم ٰ کے موضوع پر اپنا مقالھ پیش کیا۔ اس کانفرنس کے حوالے سے چند تصاویر یہاں پیش کر رہا ہوں، جو میرے لیے یادگاری لمحات کی عکاسی کرتی ہیں ۔

PB190629

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ۱۹ نومبر کے اجلاس میں سٹیج پر بیٹہے ھوئے ، معورف ادیب، انتظار حسین، پروفیسر سحر انصاری، چیئرمین عالمی اردو کانفرنس اور ڈنمارک کے مندوب، نصر ملک اور دیگر مندوبین ۔

PB190590

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اس عظیم عالمی اردو کانفرنس میں، نصر ملک اپنا مقالھ پڑھتے ہوئے

PB170434

آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی  کی عالمی اردو کانفرنس کے دوران، نصر ملک، اردو کے عظیم ادیب جناب انتظار حسین صاحب کے ساتھ

PB180495

آرٹس کونسلاآف پاکستان،  کراچی کے زیر اھتمام منعقدہ دوسری عالمی اردو کانفرنس کے دوران، نصر ملک، پاکستان کی معروف شاعرہ، ادیبہ و خواتین کے حقوق کی علمبردار، آپا کشور ناھید کے ساتھ ۔     PB180489

آرٹس کونسل آف پاکستان،  کراچی کی دوسری عالمی اردو کانفرنس کے دوران، نصر ملک، ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل، اور جیو ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، معروف ادیب و ڈرامہ نگار جناب آغا ناصر اور چیئرمین عالمی اردو کانفرنس جناب پروفیسر سحر انصاری کے ساتھ

PB190550

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اھتمام منعقدہ عالمی اردو کانفرنس کے دوران، نصر ملک ، معروف ترقی پسند شاعرہ و ادیبہ اور محقق ، محترمہ فہمیدہ ریاض کے ساتھ

PB180491

آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کی دوسری عالمی اردو کانفرنس کے دوران، نصر ملک،  اکادمی ادبیات پاکستان کے سابق چیئرمین، اور مقتدرہ قومی زبان پاکستان کے دائریکٹر جنرل، معروف شاعر جناب  افتخار عارف کے ساتھ

PB170452

آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدھ دوسری عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر، نصر ملک، متذکرہ کانفرنس کےمحرک و میزبان اور آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کے سیکریٹری جناب محمد احمد شاہ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے نائب صدر جناب سید مسعود ہاشمی کے ساتھ ۔

PB190642

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے  ۱۹ نوبر ۲۰۰۹ کے دوسرے اجلاس کے اختتام پر، کونسل کےسیکریٹری جناب محمد احمد شاہ، نصر ملک کو  عطا کی گئی ٰ لوئی ٰ اوڑھا کر الوداع کہہ رھے ھیں ۔ ان کے ساتھ  ڈاکٹر فاطمہ حسن، پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کے ایکریٹری جنرل، جناب احمد عمر شریف صاحب اور محترم نیر سوز اور محترم پروفیسر ہارون الرشید صاحب بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.